مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع کے مطابق پی آئی اے كی كوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافروں كو دیئے گئے كھانے سے كیڑے برآمد ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق كوالالمپور سے آنے والی پی آئی اے كی پرواز پی كے 899 پر سفر كرنے والے مسافروں كے مطابق دوران پرواز جہاز کے عملے کی جانب سے انہیں جو کھانا دیا گیا اس میں کیڑے موجود تھے جس کی انہوں نے ویڈیو بھی بنائی ہیں۔ دوران پرواز كھانے میں كیڑے نكلنے كی وجہ سے مسافروں كو شدید ذہنی اذیت كا سامنا كرنا پڑا۔ واقعہ كے بعد مسافروں نے تحریری شكایت كا اندراج كرادیا جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے كا نوٹس لیتے ہوئے ملائیشیا میں كھانا فراہم كرنے والی كمپنی سے جواب طلب كرلیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق پی آئی اے كی كوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافروں كو دیئے گئے كھانے سے كیڑے برآمد ہوئے ہیں۔
News ID 1865432
آپ کا تبصرہ